حدیث نمبر: 1165
1165 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ فِي الْجَنَّةِ شَجَرَةً، يَسِيرُ الرَّاكِبُ فِي ظِلِّهَا مِائَةَ عَامِ لَا يَقْطَعُهَا، فَاقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ: ﴿ وَظِلٍّ مَمْدُودٍ﴾ "
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جنت میں ایک درخت ہے، جس کے سائے میں ایک سوار ایک سو سال تک بھی چلتا رہے گا، تو بھی اسے پار نہیں کر سکے گا، اگر تم چاہو، تو یہ آیت تلاوت کر لو۔ «وَظِلٍّ مَمْدُودٍ» (56-الواقعة:30) ”اور پھیلے ہوئے سائے۔““