حدیث نمبر: 1115
1115 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ مِنْ بَنِي فَزَارَةَ، إِلَي النَّبِيِّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ امْرَأَتِي وَلَدَتْ غُلَامًا أَسْوَدَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ؟» ، قَالَ: نَعَمْ، فَقَالَ: «مَا أَلْوَانُهَا؟» ، قَالَ: حُمْرٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ؟» ، قَالَ: أَنَّ فِيهَا لَوُرْقًا، قَالَ: «فَأَنَّي أَتَاهَا ذَلِكَ؟» ، قَالَ لَعَلَّ عِرْقًا نَزَعَهُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَهَذَا لَعَلَّ عِرْقًا نَزَعَهُ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بنو فزارہ سے تعلق رکھنے والا ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ!میری بیوی نے سیاہ فام لڑکے کو جنم دیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تمہارے پاس اونٹ ہیں؟“ اس نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”ان کا رنگ کیا ہے؟“ اس نے عرض کی: سرخ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا ان میں کوئی خاکستری بھی ہے؟“ اس نے عرض کی: ان میں ایک خاکستری بھی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”وہ کہاں سے آ گیا؟“، اس نے عرض کی: شاید کسی رگ نے اسے کھینچ لیا ہو، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہو سکتا ہے اسے بھی کسی رگ نے کھینچ لیا ہو۔“