حدیث نمبر: 1039
1039 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا أَبُو الزِّنَادِ عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تُوَاصِلُوا» ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَإِنَّكَ تُواصِلُ، قَالَ: «إِنِّي لَسْتُ كَأَحَدِكُمْ، إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم لوگ صوم وصال نہ رکھو!“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ بھی تو صوم وصال رکھتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہاری مانند نہیں ہوں میرا پروردگار مجھے کھلا اور پلا دیتا ہے۔“