حدیث نمبر: 1033
1033 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَبُو الزِّنَادِ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُوسَي بْنُ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِرَجُلٍ يَسُوقُ بَدَنَةً، قَالَ: «ارْكَبْهَا» ، قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ، قَالَ: «ارْكَبْهَا» ، قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ، قَالَ: «ارْكَبَنَّهَا وَيْلَكَ، أَوْ وَيْحَكَ ارْكَبْهَا»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کے پاس گزرے جو اپنے قربانی کے جانوروں کو ساتھ لے کر جا رہا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس پر سوار ہو جاؤ!“ اس نے عرض کی: یہ قربانی کا جانور ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس پر سوار ہو جاؤ۔“ اس نے عرض کی: یہ قربانی کا جانور ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس پر سوار ہو جاؤ۔ تم برباد ہو جاؤ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) تمہارا ستیاناس ہو! تم اس پر سوار ہو جاؤ۔“