حدیث نمبر: 908
908 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا حُصَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ، قَالَ: كُنْتُ أَنَا وَزِيَادُ بْنُ أَبِي الْجَعْدِ بِالرَّقَّةِ، فَأَخَذَ بِيَدِي زِيَادُ بْنُ أَبِي الْجَعْدِ فَأَقَامَنِي عَلَي رَجُلٍ بِالرَّقَّةِ، فَقَالَ: زَعَمَ هَذَا، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَي رَجُلًا يُصَلِّي خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعِيدَ» وَاسْمُهُ وَابِصَةُ بْنُ مَعْبَدٍ
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
ہلال بن یساف بیان کرتے ہیں: میں اور زیاد بن ابوجعد ”رقہ“ میں تھے۔ زیاد بن ابوجعد نے میرا ہاتھ پکڑا اور ”رقہ“ میں موجود ایک صاحب کے پاس لا کر مجھے کھڑا کر دیا۔ انہوں نے بتایا: یہ صاحب یہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو صف کے پیچھے تنہا کھڑے ہو کر نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دوبارہ نماز ادا کرنے کی ہدایت کی۔ اس صاحب کا نام سیدنا وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ تھا۔