حدیث نمبر: 812
812 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا زِيَادُ بْنُ عِلَاقَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيَّ، يَقُولُ: «بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَي النُّصْحِ لِكُلِّ مُسْلِمٍ» ، قَالَ سُفْيَانُ: وَزَادَ ابْنُ مِسْعَرٍ، عَنْ جَرِيرٍ، أَنَّهُ قَالَ: «وَإِنِّي لَكُمْ لَنَاصِحٌ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک پر اس بات کی بیعت کی تھی کہ ہر مسلمان کے لیے خیر خواہی اختیار کروں گا۔ سفیان نامی راوی نے ایک اور سند کے ساتھ اس میں سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کے یہ الفاظ بھی نقل کیے ہیں۔ ”میں تم لوگوں کا خیر خواہ ہوں۔“