حدیث نمبر: 717
717 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَقَامَ الصَّلَاةَ بِضُجْنَانَ فِي لَيْلَةٍ مَطِيرَةٍ، ثُمَّ قَالَ: صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ، " كَانَ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ مُنَادِيَهُ فِي اللَّيْلَةِ الْمَطِيرَةِ، أَوِ اللَّيْلَةِ الْبَارِدَةِ ذَاتِ الرِّيحِ فَيُنَادِي: أَلَّا صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ "
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ”ضجنان“ کے مقام پر ایک بارانی رات میں نماز کے لیے اقامت کہی پھر انہوں نے یہ کہا: تم لوگ اپنی رہائش کی جگہ پر ہی نماز ادا کر لو۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بارش والی رات میں، یا انتہائی سردی والی رات میں جس میں تیز ہوا چل رہی ہو، اپنے مؤذن کو یہ حکم دیتے تھے وہ یہ اعلان کرتا تھا: ”خبردار! اپنی رہائشی جگہ پر ہی نماز ادا کر لو۔“