حدیث نمبر: 638
638 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سَمِعَ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ يَعِظُ أَخَاهُ فِي الْحَيَاءِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الْحَيَاءَ مِنَ الْإِيمَانِ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سالم اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انصاری کو سنا جو اپنے بھائی کو حیا کے بارے میں نصیحت کر رہا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک حیا ایمان کا حصہ ہے۔“