حدیث نمبر: 623
623 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنَّ بِلَالًا يُؤَذِّنُ بِلَيْلٍ فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّي تَسْمَعُوا أَذَانَ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سالم اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بلال رات کے وقت ہی اذان دے دیتا ہے، تو تم اس وقت تک کھاتے پیتے رہو جب تک تم ابن ام مکتوم کی اذان نہیں سنتے۔“