حدیث نمبر: 480
480 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: قَالَ سُفْيَانُ وَلِأَنَّ عَمْرًا حَدَّثَنَا أَنَّهُ سَمِعَ عُبَيْدَ بْنَ عُمَيْرٍ يَقُولُ: «رُؤْيَا الْأَنْبِيَاءِ وَحْيٌ» وَقَرَأَ ﴿ إِنِّي أَرَي فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ﴾
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سفیان کہتے ہیں: عمرو بن دینار نے ہمیں یہ بات بتائی ہے کہ انہوں نے عبید بن عمیر کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے: انبیائے کرام کے خواب وحی ہوتے ہیں، اور انہوں نے دلیل کے طور پر یہ آیت تلاوت کی۔ «إِنِّي أَرَى فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ» ”میں نے خواب میں یہ دیکھا ہے کہ میں تمہیں ذبح کر رہا ہوں۔“