حدیث نمبر: 447
447 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا الْأَعْمَشُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ حُذَيْفَةَ يَقُولُ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَي سُبَاطَةَ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا فَذَهَبْتُ أَتَنَحَّي عَنْهُ فَجَذَبَنِي إِلَيْهِ حَتَّي كُنْتُ عِنْدَ عَقِبِهِ فَلَمَّا فَرَغَ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَي خُفَّيْهِ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کچرے کے ڈھیر پر تشریف لائے اور وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پیچھے ہٹنے لگا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنی طرف کھینچ لیا، یہاں تک کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑا ہو گیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا تو دونوں موزوں پر مسح کر لیا۔