حدیث نمبر: 442
442 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا جَامِعُ بْنُ أَبِي رَاشِدٍ، وَعَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَعْيَنَ، وَعَاصِمُ ابْنُ بَهْدَلَةَ أَنَّهُمْ سَمِعُوهُ مِنْ أَبِي وَايِلٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ قَيْسَ بْنَ أَبِي غَرْزَةَ يَقُولُ كُنَّا نُسَمَّي السَّمَاسِرَةَ عَلَي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَانَا وَنَحْنُ بِالْبَقِيعِ وَمَعَنَا الْعَصَا فَسَمَّانَا بِاسْمٍ هُوَ أَحْسَنُ مِنْهُ فَقَالَ «يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ» فَاجْتَمَعْنَا إِلَيْهِ فَقَالَ: «إِنَّ هَذَا الْبَيْعَ يَحْضُرُهُ الْحَلِفُ وَالْكَذِبُ فَشُوبُوهُ بِالصَّدَقَةِ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا قیس بن ابوغرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہمیں ایجنٹ کہا جاتا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم اس وقت بقیع میں موجود تھے، ہمارے ساتھ گھوڑے بھی تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں وہ نام دیا جو ہمارے پہلے نام سے بہتر تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے تاجروں کے گروہ“، ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اکٹھے ہوئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس سودے میں قسم اور جھوٹ شامل ہو جاتا ہے، تو تم اس میں صدقہ ملا دیا کرو۔“