حدیث نمبر: 441
441 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا يَحْيَي بْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ: أَخْبَرَنِي بُشَيْرُ بْنُ يَسَارٍ قَالَ: سَمِعْتُ سُوَيْدَ بْنَ النُّعْمَانِ الْأَنْصَارِيَّ يَقُولُ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَي خَيْبَرَ حَتَّي إِذَا كُنَّا بِالصَّهْبَاءِ وَبَيْنَنَا وَبَيْنَهَا رَوْحَةٌ «دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالزَّادِ فَلَمْ يُؤْتَ إِلَّا بِسَوِيقٍ فَلَاكَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلُكْنَاهُ مَعَهُ ثُمَّ مَضْمَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَضْمَضْنَا مَعَهُ ثُمَّ صَلَّي بِنَا الْمَغْرِبَ وَصَلَّيْنَا مَعَهُ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا سوید بن نعمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ خیبر کی طرف روانہ ہوئے، جب ہم صہباء کے مقام پر پہنچے اور ہمارے اور ان کے درمیان ایک منزل کا فاصلہ رہ گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زاد سفر منگوایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ستو پیش کیے گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہی چبا لیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہم نے بھی چبا لیے۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کلی کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہم نے بھی کلی کی پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں نماز ادا کی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے از سر نو وضو نہیں کیا۔