حدیث نمبر: 409
409 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يَقُولُ: كُنَّا نُخَابِرُ وَلَا نَرَي بِذَلِكَ بَأْسًا حَتَّي زَعَمَ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَي عَنْهُ» فَتَرَكْنَا ذَلِكَ مِنْ أَجْلِ قَوْلِهِ
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم لوگ زمین پر ٹھیکے دیا کرتے تھے اور اس میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے، یہاں تک کہ سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے یہ بات بتائی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے، تو ہم نے ان کے بیان کی وجہ سے اس عمل کو ترک کر دیا۔