حدیث نمبر: 384
384 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا سَعْدُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: «مَنْ صَامَ رَمَضَانَ وَأَتْبَعَهُ سِتًّا مِنْ شَوَّالٍ فَكَأَنَّمَا صَامَ الدَّهْرَ» قَالَ أَبُو بَكْرٍ فَقُلْتُ لِسُفْيَانَ أَوْ قِيلَ لَهُ إِنَّهُمْ يَرْفَعُونَهُ قَالَ: اسْكُتْ عَنْهُ قَدْ عَرَفْتُ ذَلِكَ
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جو شخص رمضان کے روزے رکھے اس کے بعد شوال کے 6 روزے رکھے تو گویا اس نے ہمیشہ نفلی روزے رکھے۔
امام حمیدی رحمہ اللہ: میں نے سفیان سے کہا: یا شاید سفیان سے یہ کہا گیا: دیگر لوگ تو اسے ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل کرتے ہیں، تو وہ بولے: تم اس حوالے سے خاموش رہو، میں یہ بات جانتا ہوں۔
امام حمیدی رحمہ اللہ: میں نے سفیان سے کہا: یا شاید سفیان سے یہ کہا گیا: دیگر لوگ تو اسے ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل کرتے ہیں، تو وہ بولے: تم اس حوالے سے خاموش رہو، میں یہ بات جانتا ہوں۔