حدیث نمبر: 272
272 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا مِسْعَرٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا مُطِرْنَا قَالَ: «اللَّهُمَّ سَيِّبًا نَافِعًا» قَالَ سُفْيَانُ هَكَذَا حَفِظْتُهُ سَيِّبًا، وَالَّذِي حَفِظُوا أَجْوَدُ صَيِّبًا
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، جب بارش نازل ہوتی تھی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے: ”اے اللہ یہ جاری رہنے والی اور نفع دینے والی ہو۔“ سفیان کہتے ہیں: میں نے اس روایت کا یہی لفظ یاد رکھا ہے ”سیب“ (یعنی جاری رہنے والی) جبکہ دیگر راویوں نے جو لفظ یاد رکھا ہے وہ زیادہ بہتر ہے یعنی ”صیب“ (موسلا دھار)۔