حدیث کتب › مسند الحميدي ›
حدیث نمبر: 992
992 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا دَاوُدُ بْنُ شَابُورَ، وَحُمَيْدٌ الْأَعْرَجُ، وَابْنُ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: ﴿ وَتَقَلُّبَكَ فِي السَّاجِدِينَ﴾ ، قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرَي مِنْ خَلْفِهِ فِي الصَّلَاةِ كَمَا يَرَي مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ»اردو ترجمہ مسند الحمیدی
مجاہد اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں: «وَتَقَلُّبَكَ فِي السَّاجِدِينَ» (26-الشعراء:219) ”اور تمہیں سجدہ کرنے والوں میں پھیرتا ہے۔“ مجاہد بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے دوران اپنے پیچھے بھی اسی طرح دیکھ لیتے تھے، جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سامنے کی طرف دیکھ لیتے تھے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
992-مجاہد اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں۔ وَ«تَقَلُّبَكَ فِي السَّاجِدِينَ» (26-الشعراء:219)"اور تمہیں سجدہ کرنے والوں میں پھیرتا ہے۔" مجاہد بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے دوران اپنے پیچھے بھی اسی طرح دیکھ لیتے تھے، جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سامنے کی طرف دیکھ لیتے تھے۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:992]
فائدہ:
تقدم شرحه: 990، نیز اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن مجید کی عملی تفسیر تھے۔
تقدم شرحه: 990، نیز اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن مجید کی عملی تفسیر تھے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 991 سے ماخوذ ہے۔