حدیث کتب › مسند الحميدي ›
حدیث نمبر: 961
961 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا دَاوُدُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو يَزِيدَ الْأَوْدِيُّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ ابْنِ خَنْبَشٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عُمْرَةٌ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ كَحِجَّةٍ»اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا ابن خنبش رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”رمضان کے مہینے میں عمرہ کرنا حج کی مانند ہے۔“
حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 961
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 2991 | سنن ابن ماجه: 2992
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
961- سیدنا ابن خنبش رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”رمضان کے مہینے میں عمرہ کرنا حج کی مانند ہے۔“ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:961]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ رمضان المبارک میں عمرہ کرنا حج کی مثل ہے۔
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ رمضان المبارک میں عمرہ کرنا حج کی مثل ہے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 960 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2991 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´ماہ رمضان میں عمرہ کرنے کی فضیلت کا بیان۔`
وہب بن خنبش رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” رمضان میں عمرہ، (ثواب میں) حج کے برابر ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2991]
وہب بن خنبش رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” رمضان میں عمرہ، (ثواب میں) حج کے برابر ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2991]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ماہ رمضان میں ہر عمل کا ثواب زیادہ ہوجاتا ہے۔
اسی طرح عمرے کا ثواب بھی بڑھ کر حج کے برابر ہوجاتا ہے۔
(2)
ماہ رمضان میں موقع ملے تو ضرور عمرہ کرنا چاہیے۔
(3)
یہ عمرہ ثواب میں حج کے برابر ہے۔
تاہم یہ فرض حج کا متبادل نہیں۔
جس شخص پر حج فرض ہواسے حج ہی کرنا ضروری ہے رمضان کے عمرے سے حج کا فرض ادا نہیں ہوجاتا۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2991 سے ماخوذ ہے۔