حدیث نمبر: 898
898 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ عَمِّهِ، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ بَعَثَ فُلَانًا - سَمَّاهُ الزُّهْرِيُّ - إِلَي ابْنِ أَبِي الْحُقَيْقِ نَهَاهُ عَنْ قَتْلِ النِّسَاءِ وَالْوِلْدَانِ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی

سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فلاں صاحب کو روانہ کیا (ان کا نام زہری نے ذکر کیا تھا، لیکن سفیان نامی راوی اسے بھول گئے) انہیں ابن حقیق کی طرف بھیجا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خواتین اور بچوں کو قتل کرنے سے منع کر دیا۔

حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 898
درجۂ حدیث محدثین: حديث صحيح
تخریج حدیث «حديث صحيح وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 1625 ، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2627، والبيهقي فى«سننه الكبير» برقم: 18162، 18168، 18169، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24405، 24407، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1032»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
898- سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے اپنے چچا کایہ بیان نقل کرتے ہیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فلاں صاحب کو روانہ کیا (ان کانام زہری نے ذکر کیا تھا، لیکن سفیان نامی راوی اسے بھول گئے) انہیں ابن حقیق کی طرف بھیجا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خواتین اور بچوں کو قتل کرنے سے منع کر دیا۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:898]
فائدہ:
جنگ میں کفار کے بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو قتل کرنا منع ہے، بس ان کے نوجوانوں کو یا اس کو جو میدان قتال میں آ جائے قتل کیا جائے گا۔ اسلام کس قدر اچھا دین ہے کہ اس نے کفار کو قتل کرنے میں بھی قوانین بنائے ہیں، جن کی پیروی کرنا ضروری ہے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 897 سے ماخوذ ہے۔