حدیث نمبر: 894
894 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، أَنَّهُ سَمِعَ يُوسُفَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ، يَقُولُ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ وَامْرَأَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ اعْتَمِرَا فِي شَهْرِ رَمَضَانَ: «فَإِنَّ عُمْرَةً فِيهِ لَكُمَا كَحِجَّةٍ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی

سیدنا یوسف بن عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب اور ایک خاتون سے فرمایا: ”تم دونوں رمضان میں عمرہ کرو کیونکہ اس (رمضان) میں عمرہ کرنا تمہارے لیے حج کی مانند ہوگا۔“

حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 894
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح وأخرجه النسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4210، وأحمد فى "مسنده برقم: 16668، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 13187، والطبراني فى "الكبير" برقم: 735»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
894- سیدنا یوسف بن عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب اور ایک خاتون سے فرمایا: تم دونوں رمضان میں عمرہ کرو کیونکہ اس (رمضان) میں عمرہ کر نا تمہارے لیے حج کی مانند ہوگا۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:894]
فائدہ:
رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کی فضیلت ثابت ہو رہی ہے کہ رمضان میں عمرہ کرنے کو حج کے مثل کہا گیا ہے، سبحان اللہ۔ اس لیے رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کی ترغیب دلانی چاہیے تاکہ لوگ اس زبردست فضیلت کو حاصل کر سکیں۔ بعض لوگوں پر حج فرض ہوتا ہے، اور وہ عمرہ کو ہی اپنے لیے کافی سمجھتے ہیں، یہ سراسر غلطی ہے، اور یہ بات بھی غلط ہے کہ جو شخص عمرہ کر لے اس پر حج فرض ہو جاتا ہے اگر عمرہ کی استطاعت ہے تو عمرہ فرض ہے، اس کو پہلے ادا کیا جائے لیکن اگر حج کی استطاعت ہے تو حج کا فریضہ پہلے ادا کیا جائے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 893 سے ماخوذ ہے۔