حدیث نمبر: 893
893 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا ابْنُ أَبِي الْهَيْثَمِ الْكُوفِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ يُوسُفَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ، يَقُولُ: «سَمَّانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوسُفَ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی

سیدنا یوسف بن عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا نام ”یوسف“ رکھا تھا۔

حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 893
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح وأخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 16666، 16667، 16669، 24359، 24360، 24361، والترمذي فى «الشمائل » برقم: 339، والطبراني فى "الكبير" برقم: 729، 730، 731، 733، 734»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
893- سیدنا یوسف بن عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا نام یو سف رکھا تھا۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:893]
فائدہ:
بچے کی پیدائش پر کسی معزز انسان کوحق دینا چاہیے کہ وہ بچے کا اچھا سا نام رکھے۔ انبیاء و رسولوں علیہم السلام کے نام پر نام رکھنا مسنون ہے، اور سب سے اچھے نامعبداللہ اور عبدالرحمن ہیں، افسوس کہ برے نام آج کل عام ہو رہے ہیں، جن پر خاص توجہ کی ضرورت ہے، اور ان کی اصلاح کی کوشش کرنی چاہیے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 892 سے ماخوذ ہے۔