حدیث نمبر: 883
883 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَي النَّبِيِّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَيْتُ عِنْدَهُ الدُّبَّاءَ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، فَقَالَ: «نُكْثِرُ بِهِ طَعَامَ أَهْلِنَا»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی

حکیم بن جابر احمسی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کدو موجود دیکھا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ کیوں ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم اس کے ذریعے اپنے گھر والوں کا کھانا (سالن) زیادہ کر لیں گے۔“

حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 883
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح وأخرجه النسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6631، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3304، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19406، 19407، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 161، والطبراني فى "الكبير" برقم: 2080، 2081، 2082، 2083، 2084، 2085»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 3304

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
883-حکیم بن جابر احمسی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کدو موجود دیکھا میں نے عرض کی: یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! یہ کیوں ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "ہم اس کے ذریعے اپنے گھر والوں کا کھانا (سالن) زیادہ کرلیں گے۔‏‏‏‏" [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:883]
فائدہ:
کدو ایک مفید سبزی ہے۔ گوشت میں سبزی خصوصاً کدو ڈال کر پکانا برکت اور لذت کا باعث ہے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث (صحیح البخاری: 5379) میں مذکور ہے کہ کدو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پسندیدہ غذا ہے۔ تو جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اس دن سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے مجھے کدو سے محبت ہوگئی، محب صادق وہی ہوتا ہے جو محبوب کو بھی چاہے اور محبوب کی چاہت و پسند کو بھی چاہے۔ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں مسلمان کے لیے بہت ہی بہتر ہے کہ وہ کدو کو مرغوب سمجھے اور پسندیدہ غذا کے طور پر شوق و رغبت سے کھائے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 882 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3304 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´کدو کا بیان۔`
جابر (جابر بن طارق) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آپ کے گھر گیا، آپ کے پاس یہ کدو رکھا ہوا تھا تو میں نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " یہ «قرع» یعنی کدو ہے، ہم اس سے اپنے کھانے زیادہ کرتے ہیں ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3304]
اردو حاشہ:
فوائد و  مسائل: (1)
مذکورہ روایت کوہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔
ان کے کلام سے معلوم ہوتا کہ تصحیح حدیث والی رائے ہی درست ہے لہٰذا مذکورہ روایت دیگر شواہد کی بنا پر قابل عمل ہے۔
واللہ اعلم . مزید تفصیل کےلیے دیکھیے: (الموسوعة الحديثية مسند الإمام أحمد: 31/ 447، 448، والصحيحة للألبانى، رقم: 2400،   وسنن ابن ماجة بتحقيق الدكتور بشار عواد رقم: 3304)

(2)
کدو ایک مفید سبزی ہے۔

(3)
اہل عرب گوشت کھانےکے عادی تھے۔
ا کثر اوقات خالی گوشت ہی سالن کےطور پر کھاتے تھے۔

(4)
  گوشت میں سبزی خصوصاً کدو ڈال کر پکانا برکت اور لذت کا باعث ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3304 سے ماخوذ ہے۔