حدیث کتب › مسند الحميدي ›
حدیث نمبر: 862
862 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ، قَالَ: أُثْبِتَ لِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «أَنَا وَكَافِلُ الْيَتِيمِ لَهُ وَلِغَيْرِهِ فِي الْجَنَّةِ إِذَا اتَّقَي كَهَاتَيْنِ» وَأَشَارَ الْحُمَيْدِيُّ بِإِصْبَعِهِاردو ترجمہ مسند الحمیدی
اسماعیل بن امیہ بیان کرتے ہیں: مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے ”میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا، خواہ وہ یتیم اس (کے اپنے خاندان کا) ہو یا کسی دوسرے خاندان کا ہو اور وہ شخص اس کے بارے میں احتیاط کرے، ہم دونوں جنت میں اس طرح ہوں گے۔“ حمیدی رحمہ اللہ نے اپنی دو انگلیوں کے ذریعے اشارہ کر کے بتایا۔