حدیث کتب › مسند الحميدي ›
حدیث نمبر: 855
855 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا ابْنُ جُدْعَانَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، «نَشَدَ النَّاسَ مَنْ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَي فِي الْجَدِّ بِشَيْءٍ» ، فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: «أَنَا أَشْهَدُ أَنَّهُ أَعْطَاهُ الثُّلُثَ» ، فَقَالَ: مَعَ مَنْ؟، قَالَ: لَا أَدْرِي، قَالَ: لَا دَرَيْتَاردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو قسم دی کہ کس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دادا کے بارے میں کوئی فیصلہ دیا ہو؟ تو ایک صاحب کھڑے ہوئے اور بولے: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک تہائی حصہ دیا تھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کس کے ساتھ؟ وہ بولے: مجھے نہیں معلوم، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بولے: پھر تمہیں پتہ نہیں ہے۔