حدیث کتب › مسند الحميدي ›
مسند الحميدي
— سیدنا سعید بن زید بن عمرو رضی اللہ عنہ سے منقول روایات
باب: (کھمبی کے من سے تعلق اور آنکھوں کی شفا کا بیان)
حدیث نمبر: 81
81 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ حُرَيْثٍ يَقُولُ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْكَمْأَةُ مِنَ الْمَنِّ الَّذِي أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَي بَنِي إِسْرَائِيلَ وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ»اردو ترجمہ مسند الحمیدی
عمرو بن حریث کہتے ہیں: میں نے سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”کھمبی اس ’’من‘‘ کا حصہ ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل پر نازل کیا تھا اس کا پانی آنکھوں کے لیے شفا ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
81- عمرو بن حریث کہتے ہیں: میں نے سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”کھمبی اس ”من“ کا حصہ ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل پر نازل کیا تھا اس کا پانی آنکھوں کے لیے شفا ہے۔“ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:81]
فائدہ:
اس حدیث میں کھمبی کی اہمیت ثابت ہوتی ہے کہ کھمبی کا پانی آنکھوں کے لیے شفا ہے۔ سبحان اللہ! اللہ رب العزت نے تمام بیماریوں کے علاج بھی نازل فرمائے ہیں، ہمیں ان چیزوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا چا ہیے۔
اس حدیث میں کھمبی کی اہمیت ثابت ہوتی ہے کہ کھمبی کا پانی آنکھوں کے لیے شفا ہے۔ سبحان اللہ! اللہ رب العزت نے تمام بیماریوں کے علاج بھی نازل فرمائے ہیں، ہمیں ان چیزوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا چا ہیے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 81 سے ماخوذ ہے۔