723 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا عَمْرٌو، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، يَقُولُ: لَمَّا حَاصَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهْلَ الطَّائِفِ، قَالَ: «إِنَّا قَافِلُونَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ غَدًا» ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ: أَتَقْفِلُ قَبْلَ أَنْ تَفْتَحَهَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَاغْدُوا عَلَي الْقِتَالِ غَدًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَي» ، قَالَ: فَغَدَوْا عَلَي الْقِتَالِ، فَأَصَابَتْهُمْ جِرَاحَةٌ شَدِيدَةٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّا قَافِلُونَ غَدًا إِنْ شَاءَ اللَّهِ» ، فَكَأَنَّهُمُ اشْتَهَوْا ذَلِكَ وَسَكَنُوا إِلَيْهِ، قَالَ: «فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل طائف کا محاصرہ کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر اللہ نے چاہا تو ہم لوگ کل روانہ ہو جائیں گے۔“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے فتح کرنے سے پہلے ہی واپس روانہ ہو جائیں گے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر اللہ نے چاہا تو تم لوگ کل جنگ کرنا۔“ راوی کہتے ہیں: اگلے دن لوگوں نے جنگ کی، تو انہیں شدید زخموں کا سامنا کرنا پڑا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ نے چاہا تو کل ہم واپسی کے لیے روانہ ہو جائیں گے“ تو لوگوں کی بھی گویا یہی خواہش تھی وہ اس پر ساکن رہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے۔