مرکزی مواد پر جائیں
19 شعبان، 1447 ہجری
حدیث نمبر: 617
617 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَي، عَنْ عَمِّهِ عِيسَي بْنِ طَلْحَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَالَ الْمُؤَذِنُ: اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ، قَالَ: «اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ» ، فَإِذَا قَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، يَقُولُ: «وَأَنَا أَشْهَدُ» ، وَإِذَا قَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، قَالَ: «وَأَنَا أَشْهَدُ» ، ثُمَّ يَسْكُتُ،
اردو ترجمہ مسند الحمیدی

سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا۔ جب مؤذن نے اللہ أكبر۔ اللہ أكبر کہا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اللہ أكبر۔ اللہ أكبر کہا۔ جب مؤذن نے «أشهد أن لا إله إلا الله» کہا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں بھی اس بات کی گواہی دیتا ہوں۔ جب مؤذن نے «أشهد أن محمداً رسول الله» پڑھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں بھی اس بات کی گواہی دیتا ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے۔

حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 617
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔