حدیث نمبر: 583
583 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ، عَنِ ابْنِ الْخَوَّارِ مَوْلَي لِبَنِي عَامِرٍ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: سَمِعْتُ الْحَارِثَ بْنَ مَالِكِ بْنِ الْبَرْصَاءِ فِي الْمَوْسِمِ يُنَادِي فِي النَّاسِ قَالَ سُفْيَانُ لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْ أَحَدٍ يَحْلِفُ عَلَي يَمِينٍ كَاذِبَةٍ لِيَقْتَطِعَ بِهَا حَقَّ امْرِئٍ مُسْلِمٍ إِلَّا لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی

سیدنا حارث بن مالک رضی اللہ عنہ حج کے دنوں میں لوگوں میں اعلان کرتے تھے۔ سفیان کہتے ہیں: میرے علم کے مطابق انہوں نے یہ بات بیان کی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص کوئی قسم اٹھا کر اس کے ذریعے کسی مسلمان کا مال ہڑپ کرے تو جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو اللہ تعالیٰ اس پر غضبناک ہو گا۔“

حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 583
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح وأخرجه الطبراني فى "الكبير" برقم: 3331، 3332»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
583- سیدنا حارث بن مالک رضی اللہ عنہ حج کے دنوں میں لوگوں میں اعلان کرتے تھے۔ سفیان کہتے ہیں: میرے علم کے مطابق انہوں نے یہ بات بیان کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: جو شخص کوئی قسم اٹھا کر کوئی اسں کے ذریعے کسی مسلمان کا مال ہڑپ کرے تو جب وہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں حاضرہو گا, توا للہ تعالی اس پر غضبنا ک ہوگا۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:583]
فائدہ:
اس حدیث میں جھوٹی قسم کھانے کی مذمت بیان کی گئی ہے، اس حدیث سے اللہ تعالیٰ کا ناراض ہونا ثابت ہوتا ہے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 583 سے ماخوذ ہے۔