حدیث نمبر: 574
574 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: عَرَّسَ بِي أَبِي فِي إِمَارَةِ عُثْمَانَ فَدَعَا النَّاسَ فِي وَلِيمَةٍ لَنَا، وَكَانَ فِيمَنْ أَتَانَا صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ فَقَالَ: انْتَهِشُوا اللَّحْمَ نَهْشًا فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «هُوَ أَهْنَأُ وَأَمْرَأُ أَوْ أَهْنَأُ وَأَبْرَأُ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی

عبداللہ بن حارث بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں میرے والد نے میری شادی کی، انہوں نے ہمارے لیے ولیمے پر لوگوں کی دعوت کی، تو جو لوگ ہمارے ہاں آئے ان میں سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ انہوں نے فرمایا: تم لوگ دانت کے ذریعے نوچ کر گوشت کو کھاؤ، کیونکہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”یہ بھوک کو زیادہ بہتر طور پر ختم کرتا ہے اور معدے پر بوجھ بھی نہیں بنتا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) یہ بھوک کو زیادہ بہتر طور پر ختم کرتا ہے اور سلامتی سے زیادہ قریب ہے۔“

حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 574
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف وأخرجه الحميدي فى «مسنده» برقم: 574، والطبراني فى "الكبير" برقم: 7331، 7332»