حدیث کتب › مسند الحميدي ›
حدیث نمبر: 548
548 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا جَعْفَرُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ يَقُولُ: " مَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَغَلَامٌ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَحَمَلَنَا عَلَي دَابَّةٍ فَكُنَّا ثَلَاثَةًاردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے میں اور بنو عبدالمطلب سے تعلق رکھنے والا ایک لڑکا وہاں موجود تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سواری پر ہمیں سوار کر لیا تو ہم تین افراد ہو گئے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
548- سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے میں اور بنو عبدالمطلب سے تعلق رکھنے والا ایک لڑکا وہاں موجود تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سواری پر ہمیں سوار کرلیا تو ہم تین افراد ہوگئے۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:548]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ سواری کے جانوروں پر سواری کرنا درست ہے، اس سلسلے میں جانور کی صحت کا بھی خیال رکھا جائے، وہ جتنا بوجھ آسانی سے اٹھا سکتا ہو اتنا ہی اس پر لادا جائے، کیونکہ جانور پر ظلم کرنا حرام ہے۔
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ سواری کے جانوروں پر سواری کرنا درست ہے، اس سلسلے میں جانور کی صحت کا بھی خیال رکھا جائے، وہ جتنا بوجھ آسانی سے اٹھا سکتا ہو اتنا ہی اس پر لادا جائے، کیونکہ جانور پر ظلم کرنا حرام ہے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 548 سے ماخوذ ہے۔