حدیث کتب › مسند الحميدي ›
حدیث نمبر: 496
496 - " قَالَ سُفْيَانُ أَخْبَرَنِيهِ زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ قَبْلَ أَنْ أَسْمَعَهُ فَقُلْتُ لَهُ: أُقْرِئُ سُلَيْمَانَ مِنْكَ السَّلَامَ؟ فَقَالَ: نَعَمْ، فَلَمَّا قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ أَقْرَيْتُهُ مِنْهُ السَّلَامَ وَسَأَلْتُهُ عَنْهُاردو ترجمہ مسند الحمیدی
سفیان کہتے ہیں: یہ روایت زیاد بن سعد نے بھی مجھے سنائی تھی، یہ اس سے پہلے کی بات ہے کہ جب میں نے یہ روایت سلیمان سے سنی۔ میں نے ان سے دریافت کیا: میں سلیمان بن صحیم کو آپ کی طرف سے سلام کہہ دوں، وہ بولے: جی ہاں۔ جب میں مدینہ منورہ آیا، تو میں نے سلیمان کو زیاد کی طرف سے سلام پیش کیا اور ان سے اس روایت کے بارے میں دریافت کیا۔ (تو انہوں نے مجھے یہ حدیث سنائی)۔