حدیث نمبر: 485
485 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عُمَرَ أَتَي الْغَائِطَ ثُمَّ خَرَجَ فَأُتِيَ بِطَعَامٍ فَقِيلَ لَهُ أَلَا تَتَوَضَّأُ؟ فَقَالَ: «إِنَّمَا أَسْتَطِيبُ بِشِمَالِي وَإِنَّمَا آكُلُ بِيَمِينِي»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی

ہشام بن عروہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا عمر قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، جب وہ واپس تشریف لائے، تو ان کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ ان سے کہا گیا: آپ وضو نہیں کریں گے، تو وہ بولے: میں نے اپنے بائیں ہاتھ کے ذریعے طہارت حاصل کی تھی اور دائیں ہاتھ کے ذریعے اسے کھانا ہے۔

حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 485
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح إلى عمر وهو موقوف عليه وأخرجه وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2405، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» ، برقم: 1627 برقم: 24950»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
485- ہشام بن عروہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، سیدنا عمر قضائے حاجت کے لئے تشریف لے گئے، جب وہ واپس تشریف لائے، تو ان کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ ان سے کہا گیا: آپ وضو نہیں کریں گے، تو وہ بولے: میں نے اپنے بائیں ہاتھ کے ذریعے طہارت حاصل کی تھی اور دائیں ہاتھ کے ذریعے اسے کھانا ہے۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:485]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ بائیں ہاتھ کے ساتھ استنجاء وغیرہ کرنا چاہیے، اور دائیں ہاتھ سے کھانا وغیرہ کھایا جائے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 485 سے ماخوذ ہے۔