حدیث نمبر: 466
466 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلِّمْنِي دُعَاءً أَدْعُو بِهِ فَقَالَ: «يَا عَبَّاسُ سَلِ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ» فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلِّمْنِي دُعَاءً أَدْعُو بِهِ فَقَالَ «يَا عَبَّاسُ يَا عَمَّ رَسُولِ اللَّهِ سَلِ اللَّهَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ» فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلِّمْنِي دُعَاءً أَدْعُو بِهِ فَقَالَ «يَا عَبَّاسُ يَا عَمَّ رَسُولِ اللَّهِ سَلِ اللَّهَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ» قَالَ أَبُو بَكْرٍ الْحُمَيْدِيُّ وَكَانَ سُفْيَانُ رُبَّمَا قَالَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ الْعَبَّاسَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَأَكْثَرَ ذَلِكَ يَقُولُ عَنِ الْعَبَّاسِ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ
اردو ترجمہ مسند الحمیدی

سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کوئی ایسی دعا کی تعلیم دیجئے جسے میں مانگا کروں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عباس! آپ اللہ تعالیٰ سے عفو اور عافیت کا سوال کیا کریں۔“ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کوئی ایسی دعا کی تعلیم دیجئے جسے میں مانگا کروں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عباس! اے اللہ کے رسول کے چچا! آپ اللہ تعالیٰ سے عفو اور عافیت کا سوال کیا کریں۔“ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کوئی ایسی دعا کی تعلیم دیجئے جسے میں مانگا کروں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عباس! اے اللہ کے رسول کے چچا! آپ اللہ تعالیٰ سے عفو اور عافیت کا سوال کیا کریں۔“
امام حمیدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: سفیان نامی راوی اس روایت کو بیان کرتے ہوئے بعض اوقات یہ الفاظ نقل کرتے ہیں کہ عبداللہ بن حارث نے یہ بات بیان کی ہے، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! تاہم اکثر اوقات انہوں نے یہی بات بیان کی ہے کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ یہ بات بیان کرتے ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!

حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 466
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف غير أن الحديث صحيح بشواهده وقد استوفينا تخريجه فى مسند الموصلي برقم 6696، وانظر طبقات ابن سعد 18/1/4 ويشهد له حديث أبى بكر وقد خرجناه فى «مسند الموصلي» برقم 49، كما يشهد له حديث أنس وقد خرجناه فى المسند المذكور برقم 3929 ، ويشهد له أيضاً حديث ابن عباس وقد خرجناه فى «صحيح اين حبان» برقم 951»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
466- سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ (ﷺ)! آپ ﷺ مجھے کوئی ایسی دعا کی تعلیم دیجئے جسے میں مانگا کروں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عباس(﷜) آپ اللہ تعالیٰ سے عفو اور عافیت کا سوال کیا کریں۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ (ﷺ)! آپ ﷺ مجھے کوئی ایسی دعا کی تعلیم دیجئے جسے میں مانگا کروں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عباس(﷜) اے اللہ کے رسول (ﷺ) کے چچا! آپ اللہ تعالیٰ سے عفو اور عافیت کا سوال کیا کریں۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ (ﷺ)! آپ ﷺ مجھے کوئی ایسی دعا کی تعلیم دیجئے جسے میں مانگا کروں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:466]
فائدہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر کسی بڑے شخص کو کسی چیز کا علم نہ ہو تو اسے چھوٹے شخص سے سوال کر لینا چاہیے، اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے عفو و درگزر اور عافیت طلب کرتے رہنا چا ہیے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 466 سے ماخوذ ہے۔