حدیث نمبر: 396
396 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: سُفْيَانُ ثُمَّ لَقِيتُ عَبْدَ الْعَزِيزِ بْنَ رَفِيعٍ فَحَدَّثَنِيهِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ مِصْرَ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
اردو ترجمہ مسند الحمیدی

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا ابودرداء کے حوالے سے منقول ہے۔

حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 396
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث « إسناده ضعيف وأخرجه أحمد فى مسنده ، برقم: 28158، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» ، برقم: 31092»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
396- یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا ابودرداء کے حوالے سے منقول ہے۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:396]
فائدہ:
اس حدیث سے اچھے خواب کی اہمیت ثابت ہوتی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نبوت میں سے کوئی چیز باقی نہیں رہی، مگر بشارت والی چیزوں کے، لوگوں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! بشارت والی چیزیں کیا ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اچھے خواب۔ (صحیح البخاری: 6990) نیز اس آیت میں مذکورہ دنیاوی خوشخبری کے ضمن میں بہت کچھ آتا ہے، مثلاً: رزق حلال کی فراوانی، مرتے وقت فرشتوں کا خوشخبری دینا، لوگوں کے دلوں میں محبت، دعاؤں کی قبولیت، وغیرہ۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 396 سے ماخوذ ہے۔