حدیث کتب › مسند الحميدي ›
حدیث نمبر: 364
364 - قَالَ سُفْيَانُ: وَحَدَّثَنَاهُ أَيُّوبُ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ، وَزَادَ فِيهِ قَالَتْ: وَجَعَلْنَا رَأْسَهَا ثَلَاثَةَ قُرُونٍاردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”ہم نے ان صاحبزادی کی تین چوٹیاں بنا دی تھیں۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
364- سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”ہم نے ان صاحبزادی کی تین چوٹیاں بنا دی تھیں۔“ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:364]
فائدہ:
اس حدیث میں عورت کے لیے غسل میت بیان ہو رہا ہے۔ شعار اس کپڑے کو کہتے ہیں جو انسان کے جسم کے ساتھ لگے، مثلاً بنیان وغیرہ۔ یادر ہے کہ خاتون کوغسل دیتے وقت اس کے بالوں کو اس کی چھاتی پر ڈال دینا درست نہیں ہے، (احکام الجنائز لا البانی: 312، 37) بلکہ اس کی مینڈھیاں بنانی چاہیے۔

درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 364 سے ماخوذ ہے۔