حدیث کتب › مسند الحميدي ›
حدیث نمبر: 359
359 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ قَالَ: أَخْبَرَنِي مَعْبَدُ بْنُ كَعْبٍ، عَنْ أُمِّهِ وَكَانَتْ قَدْ صَلَّتِ الْقِبْلَتَيْنِ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يَنْهَي عَنِ الْخَلِيطَيْنِ التَّمْرِ وَالزَّبِيبِ أَنْ يُنْتَبَذَ» قَالَ «انْتَبِذُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَي حِدَتِهِ»اردو ترجمہ مسند الحمیدی
معبد بن کعب اپنی والدہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: یہ وہ خاتون ہیں، جنہوں نے دونوں قبلوں کی طرف رخ کر کے نماز ادا کی ہوئی ہے، وہ بیان کرتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دو ملی ہوئی چیزوں کے استعمال سے منع کرتے ہوئے سنا ہے: یعنی کھجور اور کشمش ملا کر نبیذ تیار کی جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان دونوں میں سے ہر ایک کی الگ سے نبیذ تیار کرو۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
359- معبد بن کعب اپنی والدہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: یہ وہ خاتون ہیں، جنہوں نے دونوں قبلوں کی طرف رخ کرکے نماز ادا کی ہوئی ہے، وہ بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دو ملی ہوئی چیزوں کے استمعال سے منع کرتے ہوئے سنا ہے: یعینی کھجور اور کشمش ملا کر نبیذ تیار کی جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان دونوں میں سے ہر ایک کی الگ سے نبیذ تیار کرو۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:359]
فائدہ:
اسلام کس قدر مکمل دین ہے کہ اس نے تمام چور دروازوں کو بند کر دیا ہے، کھجور اور منقیٰ دونوں کا طبعی مزاج گرم تر ہے۔ جب دونوں کو پانی میں اکٹھا کریں گئے تو خمیر زیادہ پیدا ہوگا، اس وجہ سے وہ شراب اور نشہ کی صورت جلد اختیار کر لے گا، اس لیے شریعت نے ان کی الگ الگ نبیذ بنانے کی تاکید کی ہے، اور ان دونوں کو اکٹھا کر کے نبیذ بنانے سے منع کیا ہے۔

درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 359 سے ماخوذ ہے۔