حدیث نمبر: 274
274 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ: ذُكِرَ لِعَائِشَةَ أَنَّ امْرَأَةً تَلْبَسُ النَّعْلَيْنِ فَقَالَتْ «لَعَنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلَةَ النِّسَاءِ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی

ابن ابی ملیکہ کہتے ہیں: ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا گیا کہ ایک عورت نعلین (مردوں کے مخصوص قسم کے جوتے) پہنتی ہے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والی خواتین پر لعنت کی ہے۔

حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 274
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف، فيه عنعنة ابن جريج، وقد استوفينا تخريجه فى مسند الموصلي برقم 4880، ويشهد له حديث ابن عباس الذى خر جناه فى مسند الموصلي أيضاً برقم 2433،. وحديث أبى هريرة الذى خر جناه برقم 1455، فى موارد الظمآن ورجله النساء المتشبهة بالرجال..»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
فائدہ:
اس حدیث میں عورتوں کا مردوں کی مشابہت کرنے سے منع کیا گیا ہے، یہاں تک کہ عورت مردوں والی جوتی اور ان جیسے کپڑے بھی نہیں پہن سکتی۔ اگر چہ حد یث بلحاظ سند ضعیف ہے لیکن اپنے شاہد کی وجہ سے صحيح ہے۔ شاہد کے لیے دیکھیے (سنن ابی داؤد: 4098) یہ شاہد صحيح ثابت ہے۔ والحمد للہ۔ گھر کے اند رعورت کا مردوں کی جوتی پہننا اور مرد کا عورتوں کی جوتی پہننا بھی اس حدیث کے عموم کی وجہ سے منع ہے، لیکن اگر ہاتھ وغیرہ میں جاتے وقت پہن لی جائے، بشرطیکہ اپنی جوتی نہ مل رہی ہو، تو اس کی گنجائش ہے۔ ایک تو بامر مجبوری ہے اور دوسرا وہ اپنے گھر میں ہی ہے، عورت ی جوتی پہن کر باہر نہیں جارہا کہ کوئی اسے عورت تصور کرنا شروع کر دے گا۔ موجودہ دور میں خواتین مردوں کی مشابہت کی خاطر اور مردعورتوں کی مشابہت کی خاطر بہت زیادہ کبیرہ گناہوں کا ارتکاب کرتے ہوۓ نظر آتے ہیں، بس اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کی اصلاح فرماۓ۔ آمین۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 274 سے ماخوذ ہے۔