حدیث کتب › مسند الحميدي ›
حدیث نمبر: 269
269 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «مَا بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرِيَّةً قَطُّ فِيهِمْ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ إِلَّا أَمَّرَهُ عَلَيْهِمْ»اردو ترجمہ مسند الحمیدی
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب بھی کوئی مہم روانہ کی جس کے افراد میں زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ بھی ہوں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ان لوگوں کا امیر مقرر کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
فائدہ:
اس حدیث میں سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کی فضیات و اہلیت ثابت ہوتی ہے کہ ان میں جنگ کی کس قدر صلاحیت موجود تھی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں امیرلشکر مقرر فرماتے تھے۔
اس حدیث میں سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کی فضیات و اہلیت ثابت ہوتی ہے کہ ان میں جنگ کی کس قدر صلاحیت موجود تھی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں امیرلشکر مقرر فرماتے تھے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 269 سے ماخوذ ہے۔