حدیث نمبر: 257
257 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَجْمَعُ بَيْنَ الْبِطِّيخِ وَالرُّطَبِ فَيَأْكُلُهُ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ککڑی اور کھجور کو ملا کر کھا لیتے تھے۔

حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 257
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث « إسناده صحيح وقد استوفينا تخريجه فى ابن حبان فى ” صحيحه“ : 5246، 5247»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
فائدہ:
اس حدیث میں تربوز اور کڑی کو تر کھجور کے ساتھ ملا کر کھانے کا ذکر ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میری والدہ (سیدنا ام رومان زینب رضی اللہ عنہا) مجھے موٹا کرنے کی تدبیر کرتی تھیں، تا کہ میری رخصتی کر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں روانہ کریں لیکن (کسی تدبیر سے) یہ مقصد حاصل نہ ہوا حتیٰ کہ میں نے تازہ کھجوروں کے ساتھ ککڑی کھائی تو میں انتہائی متناسب انداز کی فربہ ہوگئی۔ (سنن ابی داود: 3903۔ سنن ابن ماجه: 3324- یہ حدیث صحیح ہے)
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 257 سے ماخوذ ہے۔