حدیث نمبر: 166
166 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْطِينِي الْعَظْمَ وَأَنَا حَائِضٌ فَأَتَعَرَّقُهُ، ثُمَّ يَأْخُذُهُ فَيُدِيرُهُ حَتَّي يَضَعَ فَاهُ عَلَي مَوْضِعِ فَمِي»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مجھے ہڈی دیتے تھے میں اس وقت حیض کی حالت میں ہوتی تھی، میں اسے چوستی تھی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسے لے کر اپنا منہ اسی جگہ رکھتے تھے جہاں میں نے اپنا منہ رکھا ہوتا تھا۔

حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 166
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث « إسناده صحيح ، أخرجه مسلم فى ”صحيحه“ برقم: 300، وابن حبان فى صحيحه برقم: 1293، 1360، 1361، 4181 وابن خزيمة فى صحيحه ، برقم: 110 وأبو يعلى فى ”مسنده“ : برقم: 4771، وأحمد فى ” مسنده“ : برقم: 24966»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
C
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ حائضہ کا جوٹھا پاک ہے، اور حالت حیض میں بیوی سے نفرت نہیں کرنی چاہیے، بلکہ بیوی کے ساتھ تمام امور میں نرمی کرنی چاہیے، اسلام نے عورت کو کتنا احترام دیا ہے، اس پر خواتین کو اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانا چاہیے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 166 سے ماخوذ ہے۔