حدیث کتب › مسند الحميدي ›
مسند الحميدي
— ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات
باب: (مسواک سے منہ کی صفائی اور رضامندی کی روایت)
حدیث نمبر: 162
162 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَتِيقٍ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «السِّوَاكُ مَطْهَرَةٌ لِلْفَمِّ مَرْضَاةٌ لِلرَّبِّ»اردو ترجمہ مسند الحمیدی
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مسواک منہ کو صاف کرتی ہے اور پروردگار کی رضامندی کا ذریعہ ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
C
فائدہ:
اس حدیث میں مسواک کی اہمیت بیان ہوئی ہے کہ اس کے دو بڑے فائدے ہیں: ① منہ بدبو سے پاک صاف رہتا ہے۔ ② اللہ تعالیٰ کی رضا مندی حاصل ہوتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مسواک کرنا سنت ہے، اور سنت پر عمل کرنے سے اللہ تعالیٰ راضی ہوتے ہیں۔

درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 162 سے ماخوذ ہے۔