حدیث کتب › مسند الحميدي ›
مسند الحميدي
— سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات
باب: (روزے کے دوران مسواک کرنے کی روایت)
حدیث نمبر: 141
141 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا لَا أُحْصِي يَسْتَاكُ وَهُوَ صَائِمٌ»اردو ترجمہ مسند الحمیدی
عبداللہ بن عامر اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے بے شمار مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو روزے کے دوران مسواک کرتے ہوئے دیکھا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
141- عبداللہ بن عامر اپنے والدکا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے بے شمار مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو روزے کے دوران مسواک کرتے ہوئے دیکھا۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:141]
فائدہ:
روزے کی حالت میں مسواک کرنا درست ہے۔ روزے دار دن کے کسی بھی حصے میں مسواک کر سکتا ہے۔ اگرچہ یہ روایت ضعیف ہے۔
روزے کی حالت میں مسواک کرنا درست ہے۔ روزے دار دن کے کسی بھی حصے میں مسواک کر سکتا ہے۔ اگرچہ یہ روایت ضعیف ہے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 141 سے ماخوذ ہے۔