حدیث نمبر: 1321
1321 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فِي كَسْبِ الْحَجَّامِ: «اعْلِفْهُ النَّاضِحَ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگانے والے کی آمد کے بارے میں فرمایا ہے: ”تم اس سے اپنے اونٹ کو چارا کھلا دو۔“

حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 1321
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح على شرط مسلم، وأخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 14511، 15311، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2114، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6038»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
1321- سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگانے والے کی آمد ن کے بارے میں فرمایا ہے: تم اس سے اپنے اونٹ کو چارا کھلا دو۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1321]
فائدہ:
پچھنے لگانے کی اجرت نہیں لینی چاہیے، اس حدیث میں ہے کہ اگر کوئی اجرت دے تو اونٹوں کو کھلا دی جائے، لیکن پیچھے حدیث گزرچکی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود سینگی (پچھنے) لگانے والے کو اجرت دی تھی۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1319 سے ماخوذ ہے۔