حدیث کتب › مسند الحميدي ›
حدیث نمبر: 1203
1203 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا عِمْرَانُ بْنُ ظَبْيَانَ الْحَنَفِيُّ، أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلًا مِنْ بَنِي حَنِيفَةَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: ذَهَبْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَي يَهُودِ بَنِي قَيْنُقَاعٍ بِدَارِسِهِمْ، فَأَبْصَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مُتْخَلِّقًا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَعَلَّهُ عَرُوسٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَإِنْ، اذْهَبْ فَاغْسِلْهُ، ثُمَّ أَنْهِكْهُ، ثُمَّ اغْسِلْهُ، ثُمَّ أَنْهِكْهُ، ثُمَّ اغْسِلْهُ، ثُمَّ أَنْهِكْهُ»اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بنو قینقاع کے یہودیوں کی طرف گیا جو انہیں درس دیا کرتے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جس نے اچھی خوشبو لگائی ہوئی تھی میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! شاید اس کی نئی، نئی شادی ہوئی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم جاؤ اور اسے دھولو اور اچھی طرح دھولو پھر اسے دھوؤ اور اچھی طرح دھولو پھر اسے دھولو اور اچھی طرح دھوؤ۔“