حدیث نمبر: 1197
1197 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " أَرْبَعَةُ أَنْهَارٍ مِنَ الْجَنَّةِ: الْفُرَاتُ، وَسَيْحَانُ، وَجَيْحَانُ، وَالنِّيلُ "
اردو ترجمہ مسند الحمیدی

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نقل کرتے ہیں: ”چار نہروں کا تعلق جنت سے ہے فرات، سیہان، جیحان، نیل۔“

حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 1197
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «إسناده حسن ، ولكنه الحديث صحيح، أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2839، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7660، 8001، 9805، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5921، والبزار فى «مسنده» برقم: 7956، 8186، 8187، 8199، 9649، 9650، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7673»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
1197- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نقل کرتے ہیں: "چار نہروں کا تعلق جنت سے ہے فرات، سیہان، جیحان، نیل۔‏‏‏‏" [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1197]
فائدہ:
اس حدیث میں جنت کی چار نہروں کا ذکر ہے، اور یہ دنیا والی نہر میں مراد نہیں ہیں، بلکہ یہ نہریں جنت میں ہوں گی، بطور فائدہ عرض ہے کہ ماوراء النہر جہاں سے اللہ تعالیٰ نے بہت زیادہ محدثین پیدا کیے ہیں، یہ علاقے دریاۓ جیجون سجون سے آگے ہیں، اور وراء النہر سے مراد یہی دریا ہے، اور یہ دریا افغانستان کے ساتھ ہے۔ سمرقند (بخارا) وغیر ہ ماوراء النہر کے علاقے میں ہی آتے ہیں۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1196 سے ماخوذ ہے۔