حدیث کتب › مسند الحميدي ›
حدیث نمبر: 1189
1189 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا ابْنُ عَجْلَانَ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ عَجْلَانَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لِلْمَمْلُوكِ طَعَامُهُ وَكِسْوَتُهُ، وَلَا يُكَلَّفُ مِنَ الْعَمَلِ إِلَّا مَا يَطِيقُ»اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”غلام کو خوراک اور لباس فراہم کیا جائے گا، اور اسے ایسے کام کا پابند نہیں کیا جائے گا، جس کی وہ طاقت نہ رکھتا ہو۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
1189- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: "غلام کو خوراک اور لباس فراہم کیا جائے گا، اور اسے ایسے کام کا پابند نہیں کیا جائے گا، جس کی وہ طاقت نہ رکھتا ہو۔" [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1189]
فائدہ:
اس حدیث میں غلام کے بعض احکام بیان ہوئے ہیں، مثلاً غلام کا کھانا اور لباس اس کے مالک کے ذمہ ہے، اور مالک غلام کی طاقت کے مطابق کام لے سکتا ہے، اس پر زیادتی کرنا حرام ہے، اس غلام سے مراد وہ انسان ہے جو جنگ وغیرہ میں کافروں سے مسلمانوں کے قبضے میں آ جائے۔ آج کل گھروں میں کام کرنے والے خادم اور نوکر شرعی غلام نہیں ہیں، ہاں ان کے ساتھ بھی اچھا سلوک کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1187 سے ماخوذ ہے۔