حدیث نمبر: 1180
1180 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْخُرَاسَانِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يُخَرِّبُ الْكَعْبَةَ ذُو السُّوَيْقَتَيْنِ مِنَ الْحَبَشَةِ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”حبشہ سے تعلق رکھنے والا ’’ذو السویقتین‘‘ خانہ کعبہ کو ڈھا دے گا۔“

حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 1180
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1591، 1596، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2909 وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6751، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2904، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3873، 11087، والبيهقي فى«سننه الكبير» برقم: 8790، 8791، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8209، 9529»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
1180- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: "حبشہ سے تعلق رکھنے والا "ذوسویقتین" خانہ کعبہ کو ڈھا دے گا۔‏‏‏‏" [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1180]
فائدہ:
قیامت کی نشانیاں دو طرح کی ہوتی ہیں، صغریٰ، کبریٰ، یعنی چھوٹی اور بڑی، چھوٹی نشانیاں تو بے شمار واقع ہو چکی ہیں، اور کچھ بڑی نشانیاں ہیں، جیسے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کا نزول، خروج دجال وغیرہ، ان میں سے ایک یہ ہے کہ چھوٹی چھوٹی پنڈلیوں والاحبشی کعبۃ اللہ کو منہدم کر دے گا۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1178 سے ماخوذ ہے۔