حدیث نمبر: 1176
1176 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: يَزْعُمُونَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ يُكْثِرُ الْحَدِيثَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَاللَّهِ الْمُوعِدِ، إِنِّي كُنْتُ امْرَأً مِسْكِينًا أَصْحَبُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَي مَلْءِ بَطْنِي، وَكَانَتِ الْأَنْصَارُ يَشْغَلُهُمُ الْقِيَامُ عَلَي أَمْوَالِهِمْ، وَكَانَ الْمُهَاجِرُونَ يَشْغَلُهُمُ الصَّفْقُ بِالْأَسْواقِ، وَإِنِّي شَهِدْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَجْلِسًا وَهُوَ يَتَكَلَّمُ، فَقَالَ: «مَنْ يَبْسُطُ رِدَاءَهُ حَتَّي أَقْضِيَ مَقَالَتِي، ثُمَّ يَقْبِضَهُ إِلَيْهِ، فَلَا يَنْسَي شَيْئًا سَمِعَهُ مِنِّي 0؟» ، فَبَسَطْتُ بُرْدَةً كَانَتْ عَلَيَّ حَتَّي إِذَا قَضَي النَّبِيُّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَقَالَتَهُ قَبَضَّتُهَا إِلَيَّ، فَوَالَّذِي بَعَثَهُ بِالْحَقِّ مَا نَسِيتُ شَيْئًا بَعْدُ سَمِعْتُهُ مِنْهُ، قَالَ سُفْيَانُ: قَالَ الْمَسْعُودِيُّ: وَقَامَ آخَرُ فَبَسَطَ رِدَاءَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «سَبَقَكَ بِهَا الْغُلَامُ الدَّوْسِيُّ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں لوگ یہ کہتے ہیں: کہ ابوہریرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بکثرت احادیث نقل کرتا ہے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہونا ہے، میں ایک غریب شخص تھا میں اپنے پیٹ میں (ضروری) خوراک ڈال کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہا کرتا تھا جبکہ انصار اپنی زمینوں کی دیکھ بھال کیا کرتے تھے مہاجرین بازار، میں سودے اور لین دین کیا کرتے تھے ایک مرتبہ میں ایک محفل میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کون شخص میری گفتگو ختم کرنے تک اپنی چادر کو بچھائے گا اور پھر اسے سمیٹ لے گا، تو وہ میری زبانی جو بھی بات سنے گا اسے کبھی نہیں بھولے گا“، تو میں نے اپنے جسم پر موجود چادر کو بچھا دیا یہاں تک کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بات مکمل کی، تو میں نے اسے سمیٹ لیا اس ذات کی قسم! جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کے ہمراہ معبوث کیا ہے اس کے بعد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہوئی کوئی بات کبھی نہیں بھولا۔ سفیان کہتے ہیں: مسعود نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے پھر ایک اور صاحب کھڑے ہوئے انہوں نے بھی اپنی چادر کو بچھایا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”دوس کا رہنے والا جوان تم پر سبقت لے گیا ہے۔“

حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 1176
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 118، 119، 2047، 2350، 3648، 7354، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2492، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7153، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 3092، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5835، 5836، 5837، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3834، 3835، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 262، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7395، 7396، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6219، 6229، 6248»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
1176- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں لوگ یہ کہتے ہیں: کہ ابوہریرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بکثرت احادیث نقل کرتا ہے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہونا ہے، میں ایک غریب شخص تھا میں اپنے پیٹ میں (ضروری) خوراک ڈال کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہا کرتا تھاجبکہ انصار اپنی زمینوں کی دیکھ بھال کیا کرتے تھے مہاجرین بازار، میں سودے اور لین دین کیا کرتے تھے ایک مرتبہ میں ایک محفل میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کون شخص میری گفتگو ختم کرنے تک اپنی چادر کو بچھا ئے گا اور پھر اسے سمیٹ لے گا، تو وہ میری زبان۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1176]
فائدہ:
اس سے معلوم ہوا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ احادیث سے بڑی محبت کرتے تھے، اور انہوں نے سب سے زیادہ احادیث روایت کی ہیں، ان کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑی محبت تھی، اس لیے ہمیشہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رہتے اور احادیث سنتے تھے، اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ایک طالب علم کو تعلیم کی تمام رکاوٹوں کو پس پشت ڈالتا چاہیے، اور ہمیشہ استاذ کے ساتھ چمٹے رہنا چاہیے۔
اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مسکینی علم کے سامنے رکاوٹ نہیں ہے، اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مال کو سنبھال کر اس کو اللہ کے سپرد کرنا چاہیے، اور اس کی نگرانی بھی کرنی چاہیے، اور یہ بھی ثابت ہوا کہ خرید و فروخت (تجارت) سنت ہے۔
اور یہ بھی ثابت ہوا کہ کاروبار کے ساتھ انسان علم حاصل کر سکتا ہے، اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ایک استاذ کو شاگرد کے لیے کھلا وقت نکالنا چاہیے، اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ استاذ کو ہر وہ طریقہ اختیار کرنا چاہیے جس سے طلباء کو سمجھ آ جائے، اور ہمیشہ طلباء کے لیے دعا کرتے رہنا چاہیے۔
اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ قسم صرف اللہ کی کھانی چاہیے، اگر رسول کی قسم کھانی جائز ہوتی تو سیدنا ابوہر رضی اللہ عنہ ضرور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم کھاتے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1174 سے ماخوذ ہے۔