حدیث کتب › مسند الحميدي ›
حدیث نمبر: 1172
1172 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، وَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَي يَدَيَّ فِي الطَّوَافِ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ، أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ فِي الْفَيْءِ، فَقُلِّصَ عَنْهُ حَتَّي يَكُونَ بَعْضُهُ فِي الشَّمْسِ وَبَعْضُهُ فِي الظِّلِّ، فَلْيَتَحَوَّلْ مِنْهُ»اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص سائے میں ہوا اور وہ سایہ اس سے کچھ کھسک جائے یہاں تک کہ اس شخص کا کچھ حصہ دھوپ میں آ جائے اور کچھ سائے میں ہو، تو اسے وہاں سے ہٹ جانا چاہئے (یعنی مکمل دھوپ یا پھر مکمل سائے میں آنا چاہئے۔)“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
1172- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص سائے میں ہوا ور وہ سایہ اس سے کچھ کھسک جائے یہاں تک کہ اس شخص کا کچھ حصہ دھوپ میں آجائے اور کچھ سائے میں ہو، تو اسے وہاں سے ہٹ جانا چاہئے (یعنی مکمل دھوپ یا پھر مکمل سائے میں آنا چاہئے۔“) [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1172]
فائدہ:
اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک حکم ہے کہ آدمی کا جسم سائے اور دھوپ دونوں جگہ میں نہیں ہونا چاہیے، بلکہ یا تو اس کا پورا جسم سائے میں ہو یا سارا جسم دھوپ میں ہو۔
اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک حکم ہے کہ آدمی کا جسم سائے اور دھوپ دونوں جگہ میں نہیں ہونا چاہیے، بلکہ یا تو اس کا پورا جسم سائے میں ہو یا سارا جسم دھوپ میں ہو۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1170 سے ماخوذ ہے۔