حدیث کتب ›
حدیث نمبر: 1121
1121 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ثَلَاثَةٌ فِي ضَمَانِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، رَجُلٌ خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ إِلَي مَسْجِدٍ مِنْ مَسَاجِدِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَرَجُلٌ خَرَجَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَرَجُلٌ خَرَجَ حَاجًّا»اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تین طرح کے لوگ اللہ تعالیٰ کی ضمانت میں ہوتے ہیں ایک وہ شخص جو اپنے گھر سے اللہ کی کسی مسجد کی طرف جائے ایک وہ شخص جو اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لینے کے لیے نکلے اور ایک وہ شخص جو حج کرنے کے لیے نکلتا ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
فائدہ:
اس حدیث میں تین شخصوں کی فضیلت ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے گھر سے نکلے: ① مسجد کی طرف جانے والا
② جہاد کی طرف جانے والا
③ حج کی غرض سے مکہ کی طرف جانے والا۔
اس حدیث میں تین شخصوں کی فضیلت ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے گھر سے نکلے: ① مسجد کی طرف جانے والا
② جہاد کی طرف جانے والا
③ حج کی غرض سے مکہ کی طرف جانے والا۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1120 سے ماخوذ ہے۔